’ہندوستان میں تو ابھی کورونا بحران کی شروعات ہوئی ہے، مشکل دور آنا باقی

نئی دہلی۔ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے اور پوری دنیا میں کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان چوتھے مقام پر ہے، اس کے باوجود کچھ ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ ابھی ہندوستان میں مشکل وقت آنا باقی ہے۔ دہلی میں میکس اسپتال کے ڈاکٹر دیون جنیجا بھی یہی کہتے ہیں کہ ہندوستان میں ہر کسی کو مشکل دور کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے اس بات کا اظہار خبر رساں ایجنسی ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر جنیجا کا کہنا ہے کہ "کورونا کے معاملے کب عروج پر پہنچیں گے، اس معاملے میں فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ہم سب اچھے کی امید کر رہے ہیں لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر ہم کورونا سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔” انھوں نے کئی ڈاکٹروں اور ماہرین کے ذریعہ اس اندیشہ کو صحیح ٹھہرایا کہ ابھی تو ہندوستان میں کورونا بحران کی شروعات ہوئی ہے اور آنے والے دن مزید پریشان کن ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کئی تحقیق اور مطالعے سامنے آئے ہیں جن میں ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی رفتار ابھی مزید تیز ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست میں کورونا کیسز بڑھیں گے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ماحول ابھی کے مقابلے مزید خراب ہوں گے۔ ویسے بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے ذریعہ صرف دہلی میں جولائی کے آخر تک 5.5 لاکھ مریض ہونے کا امکان ظاہر کیے جانے کے بعد لوگوں میں کافی دہشت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading