ہندوستانی سرحد میں ’چینی دراندازی‘ کے مسئلہ پر کانگریس کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

نئی دہلی : اپوزیشن پارٹی کانگریس نے چین کی طرف سے ہندستانی علاقہ میں دراندازی کے معاملہ کو آج لوک سبھا میں اٹھانے کی کوشش کی، لیکن اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد کانگریس ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

دوپہر 12 بجے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیے جانے کے بعد کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے یہ معاملہ اٹھانا چاہا۔ اسپیکر نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی۔ انھوں نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت سے متعلق مطالبات زر پر پیر کے روز ہوئی بحث کا جواب دینے کے لیے محکمہ کے وزیر نتن گڈکری کا نام پکارا۔

چودھری نے اسپیکر سے انھیں اپنی بات رکھنے کی اجازت دینے کی دوبارہ دورخواست کی۔ کانگریس کے دیگر ارکان نے بھی کھڑے ہوکر چودھری کو بولنے دینے کی درخواست کی۔

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ کانگریس لیڈر جو معاملہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ اہم ہے، لیکن اسے بعد میں اٹھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی نتن گڈکری اہم معاملات پر جواب دے رہے ہیں۔ اپنی بات کہنے کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ایوان سے باہر نکلنے کے بعد ایوان کے گلیارے میں کانگریس رکن ششی تھرورنے یواین آئی کو بتایا کہ انکی پارٹی ہندوستانی سرحد میں چینی دراندازی کا معاملہ اٹھانا چاہ رہی تھی ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading