نئی دہلی ۔حکومت نے کیبل ٹی وی کے ذریعہ انٹرنیٹ پہنچانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات نے کیبل آپریٹرس اور ٹیلی مواصلات کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔سرکار کی 1 سال کے اندر 1 کروڑ گھروں میں کیبل کے ذریعہ انٹر نیٹ دینے کا منصوبہ ہے ۔1 سے 2 مہینہ میں اس پر نئی گائیڈ لائن جاری ہوں گی۔ ملک میں کیبل ٹی وی کے 10 کروڑ صارفین ہیں ایسے میں کیبل کے ذریعہ انٹرنیٹ پہنچانا آسان ہوگا۔