گھر سے سودا سلف لینے گیانوجوان واپسی میں دلہن بھی لے آیا

نئی دہلی۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافات میں واقع غازی آباد میں پیش آیا۔ ماں اپنے بیٹے کی خفیہ شادی اور اس کے ساتھ ایک دلہن دیکھ کر بالکل حیران رہ گئی اور ان دونوں کو گھر داخل ہونے سے روک دیا۔

اس کے بعد چھبیس سالہ لڑکے کی والدہ شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔ پولیس لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے پہلے ہی بہت مصروف تھی لیکن انہیں پھر اس ‘خاندانی ڈرامے‘ میں مداخلت کرنا پڑی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ماں روتے ہوئے کہتی ہے، ”اس نے مجھے بتایا تھا کہ یہ سودا سلف لینے جا رہا ہے لیکن جب یہ واپس آیا تو اس کے ساتھ دلہن بھی تھی۔ میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘‘

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے صحن میں لڑکا بھی اپنی دلہن کے ساتھ کھڑا ہے۔ لڑکے کے مطابق انہوں نے بدھ کی صبح ہی ایک مندر میں شادی کی ہے لیکن شادی کا سرٹیفیکیٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملے گا۔

لوکل پولیس افسر راکیش کمار مشرا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں لڑکے کے گھر والے اس وجہ سے شادی قبول نہیں کر رہے کیوں کہ لڑکی کی ذات کوئی دوسری ہے۔ بھارت میں ارینج شادیاں کرنے کا رواج عام ہے اور ایسے میں زیادہ تر گھر والے ہی دلہا یا دلہن کے لیے پارٹنر تلاش کرتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading