گوگل کاگمراہ اشتہارکوبلاک کرنے کادعویٰ

گوگل کا کہنا ہے کہ کروم براؤزر کا ورژن 71 صارفین کو گمراہ کرکے اشتہار دکھانے والی تمام سائٹس کےا شتہار بلاک کرےگا۔ گوگل کے مطابق اس طرح کےآدھے سے زیادہ اشتہار موجودہ کروم میں بلاک نہیں ہوتے۔ اب کروم کا ورژن 71 ان تمام ویب سائٹس کےاشتہار بلاک کرے گا جو صارفین کو اشتہارات کر کلک کرے یا پاپ اپ اشتہار کلوز کرنےکی ترغیب دیں گی۔اس طرح کی کلکس کے بعد خود کار ڈاؤن لوڈز شروع ہو جاتی ہیں اور صارف کو مزید اشتہار سےپیچھا چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ کروم 71 میں اس طرح کی مشق کا خاتمہ ہو جائے گا۔ گوگل کےمطابق بہت تھوڑی تعداد میں ایسی ضدی ویب سائٹس ہیں جو صارفین کو گمراہ کر کے اشتہار دکھا رہی ہیں۔ اب ان ویب سائٹس پر کروم 71 تمام اشتہار ہی بلاک کر دے گا۔ صارفین چاہیں تو اس فلٹرنگ کو سیٹنگ سے ڈس ایبل کر سکتےہیں۔ ویب سائٹ ایڈمنسٹریٹرز کے پاس 30 دن ہیں کہ وہ اس طرح کی مشق ختم کر دیں، ورنہ دسمبر میں کروم 71 لانچ ہو کر یہ کام کرے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading