گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو گئے

پروگرام کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پیر کے روز داخل کیے جانے تھے۔ تاہم چونکہ اُن کے مقابلے میں اب اور کوئی امیدوار موجود نہیں ہے لہذا انتخابات نہیں ہوں گے اور گنگولی کو بلاملقابلہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے.
میڈیا کے مطابق گنگولی کو برجیش پٹیل سے سخت مقابلے کا سامنا تھا جنہیں معروف صنعت کار اور انٹر نیشل کرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر این سری ناوسن کی بھرپور پور حمایت حاصل تھی۔

اتوار کے روز ڈرامائی تبدیلیوں کے دوران سابق بھارتی کپتان سوریو گنگولی متفقہ اُمیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پیر کے روز داخل کیے جانے تھے۔ تاہم گنگولی کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا اور اس طرح وہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

گنگولی اس وقت بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ گنگولی کے علاوہ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ سیکرٹری جب کہ ارون دھومل خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔ ارون دھومل بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

سینتالیس سالہ گنگولی کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

توقع ہے کہ گنگولی کے مخالف امیدوار برجیش پٹیل انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading