سونیا گاندھی کا آر ایس ایس پر نشانہ، کہا- ’باپو آج دکھی ہوتے!‘
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ’گاندھی سندیش یاترا‘ کے نام سے نکالے گئے مارچ کے اختتام پر سونیا گاندھی نے کہا کہ کچھ لوگ آر ایس ایس کو ملک کی علامت بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ ہمارے ملک کی بنیاد میں گاندھی کا نظریہ ہے۔
کانگریس کارکنان سے خطاب کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی طرف راغب کیا۔ آج ہندوستان جہاں پہنچا ہے وہ گاندھی کے راستہ پر چل کر ہی پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کا نام لینا آسان ہے لیکن اس راستہ پر چلنا بہت مشکل ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے راستہ سے ہٹ کر اپنی سمت میں لے جانے والے پہلے کبھی کم نہیں تھے، گزشتہ کچھ سالوں میں سام دام دنڈ بھید کا کھلا کاروبار کر کے وہ اپنے آپ کو بہت طاقت ور سمجھتے ہیں، اس کے باوجود ہندوستان بھٹکا نہیں ہے کیوں ہمارے ملک کی بنیاد میں گاندھی کے نظریات ہیں۔
راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’بابائے قوم مہاتماگاندھی جی کو ان کی 150ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت ،جنہوں نے اپنے الفاظ اور کاموں کے ذریعہ سے ہمیں سکھایا کہ سبھی زندہ مخلوق کےلئے محبت اور عدم تشدد ہی استحصال ،شدت پسندی اور نفرت کو ہرانے کا واحد طریقہ ہے۔‘‘
On his 150th Jayanti, my tributes to Mahatma Gandhi Ji, the “Father of the Nation”, who through his words & deeds, showed us that love for all living beings & non violence is the only way to defeat oppression, bigotry & hatred.
#Gandhi150 pic.twitter.com/ODRLL7o1os
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 2, 2019
کانگریس سندیش یاترا کی تصویری جھلکیاں
#150thGandhiJayanti पर राहुल गांधी की पद यात्रा… pic.twitter.com/PxDc97ruS6
— Aadesh Rawal (@AadeshRawal) October 2, 2019







کانگریس کا پیدل مارچ شروع، راہل گاندھی بھی شامل
مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔ گاندھی سندیش یاترا کے نام سے مارچ کا آغاز کانگریس کے دفتر سے ہو گیا ہے۔

کانگریس کا پیدل مارچ
نئی دہلی: مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج پیدل مارچ نکالیں گی۔ سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کانگریس کے صدر دفتر سے راج گھاٹ تک جائیں گے اور باپو کو ان کی آرام گاہ پر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ راج گھاٹ پر سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کو حلف بھی دلوائیں گی۔

ادھر اتر پردیش میں بھی کانگریس کی طرف سے پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اس پیدل مارچ کی قیادت کریں گی۔
مودی، سونیا اور منموہن کا گاندھی کو خراج عقیدت
ادھر، ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 150 ویں جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے دہلی میں واقع راج گھاٹ پر پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کی۔
Delhi: Congress interim President Sonia Gandhi and Former PM Dr. Manmohan Singh pay tribute to Former Prime Minister Lal Bahadur Shastri at Vijay Ghat. #LalBahadurShastriJayanti pic.twitter.com/yBTB000Q6O
— ANI (@ANI) October 2, 2019
Delhi: Prime Minister Narendra Modi pays tribute to Former Prime Minister Lal Bahadur Shastri at Vijay Ghat. #LalBahadurShastriJayanti pic.twitter.com/YoI07Sbwjp
— ANI (@ANI) October 2, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
