نئی دہلی: مہاراشٹراسمبلی میں ادھو ٹھاکرے کا فلورٹسٹ چل رہا ہے۔ کچھ ہی دیرمیں ادھو حکومت کا فلورٹسٹ ہوگا، لیکن بی جے پی نےابھی تک ہارنہیں مانی ہے۔ بی جے پی نے اسمبلی میں ادھوٹھاکرے کےفلورٹسٹ سےقبل اپنا آخری داؤں چل دیا ہے۔ پارٹی نے پروٹم اسپیکرکے معاملے کوگورنرسے لے کرسپریم کورٹ تک میں چیلنج دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی کےاس رخ سے یہ سوال اٹھتا ہےکہ بی جے پی آخرکارچاہتی کیا ہے؟ دراصل بی جے پی چاہتی ہے کہ اعتماد کی ووٹنگ پربحث پہلے سے نامزدکئےگئے پروٹم اسپیکرکالی داس کولمبرکی نگرانی میں ہو، جبکہ ادھوحکومت دلیپ والسے پاٹل کوپروٹم اسپیکربنا کر اعتماد کی ووٹنگ پربحث چاہتی ہے۔
ذرائع کی مانیں توبی جے پی ٹرسٹ ووٹ (اعتماد کا ووٹ) پربحث سے قبل اسمبلی اسپیکرکےالیکشن پرشیوسینا – این سی پی اورکانگریس کے اتحاد سے دودوہاتھ کرنےکی تیاری میں ہے۔ پارٹی نےاسمبلی اسپیکرکےلئےاپنی طرف سے امیدوارکھڑا کرکےاسپیکرکےالیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔