چودہ فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔ سلیبریٹی سے لے کر ہر کوئی اس کی مذمت کررہا ہے۔ کئی نے مدد کی بھی پیشکش کی ہے۔ حالانکہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوچ اس سے الگ ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر حملے کو لے کر ہرکوئی غصہ ظاہر کرے ، ایسا ضروری نہیں ہے۔ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر اپنی سوچ لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے ہے ، جو سوچتے ہیں کہ مشہور ہستیوں کے طور پر ہمیں کسی حملہ کی مذمت ٹویٹر اور انسٹاگرام پر کرنی چاہئے۔ یہ ثابت کرنے کیلئے ہم محب وطن ہیں اور ہمیں ملک کی پروا ہے ، کیوں ؟۔
