اولا کار ڈرائیور کی غنڈہ گردی ؛ کار سنبھال کر چلانے کی بات پر بھڑکے کار ڈرائیور نے جوڑے کی کردی پٹائی

بھیونڈی ( شارف انصاری):- اوولا کار ڈرائیوروں کے ذریعہ مسافروں کے ساتھ کی جانے والی غنڈہ گردی اور بد تمیزی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہے ۔ اسی طرح تھانے سے کلیان جا رہے ۔ میاں بیوی کے ذریعہ گاڑی سنبھال کر چلانے کی بات کہنے سے ناراض اوولا کار ڈرائیور نے جوڑے کے ساتھ غنڈا گردی کرتے ہوئے ان کی پٹائی کردی ۔ مسافر جوڑے کی شکایت پر كونگاوں پولیس نے اوولا کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر اسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کیاتھا جہاں عدالت نے ڈرائیور کو ایک دن پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

موصولہ معلومات کے مطابق تھانے کے رنوال نگر میں رہنے والے جتندر رام ہیگڑے اپنی بیوی سویتا اور دو بچیوں کے ساتھ اوولا کار بک کر کلیان جا رہے تھے۔ اسی درمیان رانجنولی ناکے کے قریب تیز کار چلاتے ہوئے اوولا کار ڈرائیور نے گاڑی کو گڑھے میں کودا دیا ۔ جس پر گاڑی میں بیٹھے مسافر جوڑے نے اوولا ڈرائیور اجئے اپادھیائے سے گاڑی سنبھال کر چلانے کا مطالبہ کیا۔ اسی بات سے ناراض ہو کر اوولا کار ڈرائیور اجئے نے رات کے وقت گاڑی راستے میں روک کر ہیگڑے اور اس کی اہلیہ کو بچوں سمیت راستے پر اتار دیا اور گالی گلوج کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ دیر رات میں پیش آئی اس واردات سے خوفزدہ ہوکر ہیگڑے خاندان نے فوری طور پر 100 نمبر ڈائل کر پولیس سے رابطہ کیا ۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ کر کار ڈرائیور اجئے اپادھیائے کو گرفتار کرلیا اور اس خلاف کونگاوں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے اتوار کو ملزم اجئے کو عدالت میں حاضر کیا تھا جہاں عدالت نے کار ڈرائیور کو ایک دن کی پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ مقدمہ کی تحقیقات پولیس حولدار کاشیناتھ راٹھوڑ کر رہے ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading