
یہ بات امریکا کی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچاﺅ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گھٹلیوں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعمال کرنا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ سے دل کے دورے یا دماغ کو خون کی سپلائی رکنے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک