کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پہلے ویراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ تھا جب کہ کچھ عرصے بعد کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی یہ اطلاع دی۔ آئی سی سی نے لکھا، ‘ویراٹ کوہلی کے بعد کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے’۔

دراصل 37 سالہ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے ہفتہ کو تاریخ رقم کی۔ ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے چوتھی بار ورلڈ کپ(دو مرتبہ ایک روزہ اور دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی) ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی 140 کروڑ ہندوستانیوں کو جشن منانے کا سنہری موقع ملا۔ لیکن اس کے بعد کرکٹ شائقین کو کوہلی اور روہت کی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا جھٹکا لگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading