شکشک سمردھی پریوار کی جانب سے محمد مسلم کبیر کو سپاسنامہ پیش۔۔۔ لاتور(نامہ نگار)حضرت سورت شاہ اُردو اسکول اوسہ ضلع لاتور میں 40 سالہ تدریسی فرائض کی انجام دہی کے بعد موظف استاذ محمد مسلم کبیر کو شکشک سمردھی پریوار کی جانب سے پریوار کے صدر شیخ اسماعیل سر،ندیم قادری سر،سیّد سر،کرپوڑے سر کے ہاتھوں سپاسنامہ پیش کرکے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر شکشک سمردھی پریوار کے صدر شیخ اسماعیل سر نے کہا کہ موظف استاذ محمد مسلم کبیر نہ صرف تدریسی فرائض انجام دیتے رہے بلکہ بقیہ اوقات میں ادبی،صحافت،سماجی خدمات بھی بڑی جستجو اور تن من دھن سے کرتے ہیں۔ جو ہم نوجوان اساتذہ کے لئے باعث رہنما ہیں۔ اور اُن کے دوست و احباب کا دائرہ وسیع تر ہے۔ شیخ اسماعیل سر نے محمد مسلم کبیر سر کی صحت اور تندرستی کی دعا دیتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ اب بقیہ وقت اساتذہ کی تنظیم اور صحافت کے ذریعے معاشرے اور ملت کے مسائل کو ارباب مجاز تک پہنچانے کا کام کریں۔
اس وقت جناب ندیم قادری سر، سیّد سر اورکرپوڑے سر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786
