کورونا وائرس کے معاملے 11.5 لاکھ کے پار، شفایابی کی شرح تقریبا 63 فیصد

coronavirus-cases-in-india-live-news-latest-updates-april20نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئي) ملک میں عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے معاملے پیر کی رات 11.52 لاکھ کے پار ہوگئے اور مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 63 فیصد ہوگئی یعنی اب تک 7.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہيں۔


ملک میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 62.77 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.44 فیصد ہے۔ اتوار کے روز مریضوں کی شفایابی کی شرح 62.51 فیصد جبکہ اموات کی شرح 2.46 فیصد تھی۔ ہفتہ کے روز متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 63.10 فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح محض 2.50 فیصد تھی۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ پچھلے چار دنوں کے اندر مریضوں کی شفایابی کی شرح میں تقریبا 0.39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔


‘کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ او آر جی’ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1152355 معاملوں کی تصدیق آج کی رات تک ہوئی ہے جبکہ یہ تعداد آج صبح 1118043 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 723391 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 28078 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مزید 400482 فعال مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد فعال مریضوں کے مقابلے میں 3.25 لاکھ سے زیادہ ہے۔


دریں اثناء، کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں مکمل پابندی لگانے کے اقدامات کیے گئے ہيں۔ ملک کے مختلف حصوں میں ریاستی حکومتیں بھی اپنی سطح سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن یا مکمل تالا بندی یا عوامی کرفیو نافذ کررہی ہیں۔
اس کے علاوہ ملک میں جانچ کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی سی ایم آر کی تجویز کردہ جانچ کی حکمت عملی کے تحت تمام رجسٹرڈ طبی ماہرین اب جانچ کی سفارش کرسکتے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی جانچ میں تیزی لانے سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کا بروقت علاج ممکن ہے۔ بروقت علاج سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی رک جاتا ہے اور متاثرہ مریض کی شفایابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ، ملک بھر میں 1268 لیباریٹریوں میں 256039 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے اب تک ، 14047908 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے جمعرات کی رات دس لاکھ کے پار ہوچکے ہيں۔ جمعرات کی رات متاثرہ افراد کی تعداد 1001863 تھی جو ہفتہ کی رات 1070417 تک پہنچ گئی اور اتوار کی رات یہ تعداد 11 لاکھ کے پار ہوگئی جو تشویش ناک امر ہے۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں اس طرح کا اضافہ ایک طرح سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے امکان کی بھی تصدیق کرتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading