سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا,عید الاضحٰی 31 جولائی کو ہو گی

Eid Ul fitr night

ریاض : سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ بدھ کے روز 22 جولائی کو ہو گی، یوم عرفات 30 جولائی اور عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان کر دیا ہے۔
سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی بھی علاقے میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔
یوں مملکت میں ذوالحجہ کے ماہ کا آغاز 22 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔ اور یوم عرفات 30 جولائی اور عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔ اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ آج بروز پیر 20 جولائی کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں بسنے والے تمام کلمہ گو افراد کو تاکید کی تھی کہ اگر انہیں چاند نظر آئے تو وہ اپنی گواہی قریبی عدالت کو دیں۔
سسپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی مسلمان اگر ذی الحجہ کا چاند ٹیلی سکوپ کی مدد سے یا انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھتا ہے تو وہ قریب ترین عدالت کو اس بارے میں آگاہ کر دے۔ عام لوگ بھی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجتماعات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ سعودی ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار عید الاضحی 31 جولائی 2020ء کو ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش سوموار کی رات کو ہو گی جو اگلے روز منگل یعنی 21 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ یوں سعودی ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading