کورونا وائرس کا شکار ایک اہلکار میرے دفتر میں موجود تھا: ٹرمپ

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک فوجی اہلکار 24 اپریل کو اپنے اندر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے چند گھنٹے پہلے ان کے دفتر میں موجود تھا۔صدر ٹرمپ کی ٹیم کے اس رکن میں بدھ کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اہلکار ان کے ساتھ ان کے کمرے میں تھا لیکن یہ بتانے کے ساتھ ہی انھوں نے وائرس لگنے کے خطرے کو زیادہ اہمیت نھیں دی۔

اس اہلکار میں وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کے بھی ٹیسٹ ہوئے جو نیگیٹو آئے۔

اب اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا اب ہفتہ وار کی بجائے روزانہ ٹیسٹ ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس کے کچھ عملے نے ماسک پہننا شروع کر دیے ہیں اور اب جو ان کے لیے کھانا لے کر آنے والا سٹاف بھی ماسک پہنے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading