کورونا وائرس: اورنگ آباد میں مریضوں میں اضافہ جاری ، 13 مزید مثبت ، کل 95 مریض

  • 16 سال سے کم عمر کے 6 بچے بھی شامل ہیں
  • 13 مریضوں میں سے 12 کا تعلق قلعہ آرک سے جبکہ ایک کا تعلق بھیم نگر-بھاؤسنگھ پورہ سے ہے.
  • کورونا سے بگڑتے حالات کے بعد اورنگ آباد کے مختلف علاقوں کے راستے سیل کیے جارہے ہیں۔

اورنگ آباد:28 اپریل (ورق تازہ نیوز) اورنگ آباد میں کورونا کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ پیر کو 30 افراد کے پازیٹیو آنے کی طلاعات تھیں۔ منگل کی صبح مزید 13 افراد میں وائرس مثبت پایا گیا۔ جس کے نتیجے میں ، شہر میں مریضوں کی کل تعداد اب 95 ہوگئی ہے۔

آج ملنے والے 13 مریضوں میں سے 12 کا تعلق قلعہ آرک سے ہے۔ ایک کا تعلق بھیم نگر-بھاؤسنگھ پورہ سے ہے۔

شہر میں منگل کی صبح لگاتار 10 ویں دن بھی کورونا مثبت مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ اس میں 16 سال سے کم عمر کے 6 بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر 7 کی عمر 44 سال سے کم ہے جن میں 4 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

زیر نظر تصویروں میں عارف کالونی کا راستہ جو جامع مسجد کے پاس کھلتا ہے اسے سیل کردیا گیا ہے۔

ان میں 16 سال کے قریب کے 6 لڑکے ہیں اور 44 سال کے آس پاس کے 7 لوگ ہیں جن میں 3مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

Web Title: CoronaVirus: Corona virus continues to rise in Aurangabad, 13 more positive,total 95 patients