ناندیڑ:11. آگست۔ (ورق تازہ نیوز) کل 10 اگست کو ناندیڑ میں ایک بھی مریض کی کرونا سے موت نہیں ہوئی تھی اور متاثرین کی تعداد میںبھی نصف سے زائد کمی آئی تھی ۔لیکن آج 11اگست کواموات اور پازیٹیو معاملات میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے ۔
آج 6 متاثرین کی موت ہوگئی ہے ۔ میں عمری تعلقہ کے کاول گڈا کا 50سالہ مرد‘ دیپ نگر تروڑا ناکہ ناندیڑ کا76سالہ شخص‘خسرو نگر ناندیڑ کا 70سالہ شخص‘ کرڈ کھیڑ تعلقہ دیگلور کی 70سالہ خاتون ‘ حمایت نگر کا 65سالہ شخص اورناندیڑ کے قلعہ روڈ کا 65سال کا مرد بھی شامل ہے۔ اس طرح ضلع میں اب تک 126 اموات کرونا سے ہوچکی ہیں۔
آج ضلع بھر میں 1516 سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں 1322نیگیٹیو رہے اور 126 پازیٹیو پائے گئے ۔ ضلع میں متاثرین کی تعداد 3518 تک پہنچ گئی ہے ۔ان مریضوں میں ناندیڑ شہری حدود کے 52مریض ہیں ۔ جبکہ دیگر مریضوںکا تعلق ناندیڑضلع کے دیگر تعلقہ جات کے علاوہ ایوت محل‘ ہنگولی اضلاع سے ہے۔
ضلع کے مختلف اسپتالوں میںزیر علاج مریضوں میں 115 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ آج کے 126پازیٹیو مریضوں کی تفصیلات حسب ذیل ہے ۔
