
بھوپال:10۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کاابھی کچھ دیر قبل اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔
راحت اندوری (عمر70سال) کورونا سے متاثر تھے اور اسپتال میں اپنا علاج کروارہے تھے کہ آج سہ پہر اچانک حرکت قلب پرشدیدحملہ ہوا جس کے باعث انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔آج ہی انھوں نے ٹوئیٹر پرانکے لئے دعا کی درخواست کی تھی ۔