کنگنا رناوت کو مہاراشٹر میں رہنے کا حق نہیں: انیل دیشمکھ

ممبئی، 4 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے جمعہ کے روز کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو نہ صرف ممبئی بلکہ پورے مہاراشٹر میں رہنے کا حق نہیں ہے۔مسٹر دیش مکھ نے ممبئی پولیس کے بارے میں کنگنا کی ٹوئیٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ، "ممبئی پولیس کا اسکاٹ لینڈ یارڈ سے موازنہ کیا جاتا ہے۔” کچھ لوگ ممبئی پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف ایک آئی پی ایس آفیسر عدالت گئے ہیں۔ ان کے (کنگنا رناوت کے) ممبئی پولیس سے موازنہ کرنے کے بعد ، انہیں ممبئی یا مہاراشٹر میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کنگنا اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بالی ووڈ کی کچھ مشہور شخصیات کی کھل کر تنقید کر رہی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے رام قدم نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا اور کنگنا کی حفاظت کے لئے درخواست کی تھی۔ مسٹر قدم نے اپنے خط میں کہا تھا کہ وہ (کنگنا) بالی ووڈ میں منشیات مافیا کے سازباز کا انکشاف کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد کنگنا نے ٹویٹ کرکے کہا ، "آپ کی تشویش کے لئے شکریہ سر۔ مجھے حقیقت میں فلم مافیا کے غنڈوں سے زیادہ ممبئی پولیس سےخوف آتا ہے۔ ممبئی میں ، مجھے ہماچل پردیش حکومت یا مرکز کی حفاظت کی ضرورت ہوگی۔ براہ کرم ممبئی پولیس نہیں۔ "

شیوسینا کے فائر برانڈر رہنما سنجے راؤت نے ‘سامنا’ کے اداریہ میں کنگنا کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ،

"ان کا بیان شرمناک اور غداری والا ہے۔ وہ زیادہ تر وقت اسی شہر میں گزارتی ہے اور یہیں کی پولیس فورس پر تنقید کرتی ہے۔ "

انہوں نے کہا ،” ہم ان سے ممبئی نہ آنے کی درخواست کرتے ہیں۔ یہ ممبئی پولیس کی توہین کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ وزارت داخلہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔کنگنا نے مسٹر راؤت کے اس تبصرہ پرٹوئیٹ کیا ،

"شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے مجھے کھلی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ مجھے ممبئی نہیں آنا چاہئے۔ ممبئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی طرح لگ رہا ہے۔ "

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading