بلولی : پاگل کُتےکے کاٹنے سے کمسن بچوں سمیت 9 افراد زخمی

  • 4 شدید زخمیوں کو ناندیڑ ہسپتال روانہ کیا گیا

  • شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ: مجلس بلدیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ

>بلولی -( ابرار بیگ ) مستغربلولی میں پاگل کتا کاٹنے سے جملہ نو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بلولی میں اس وقت سنسنی پھیل گی جب اچانک ایک پاگل کتے نے مختلف محلوں میں دوڑتے ہوئے کمسن بچوں اور ضعیف العمر شخص اس طرح جملہ نو افراد کو کاٹ کر اپنے ہوس کا شکار بنایا ہے ۔جیسے ہی کتا کاٹنے کی خبر شہر میں پھیلی کچھ دیر کے لئے عوام نے گھروں میں رہنے کو بہتر سمجھا ۔بعد ازاں بلولی گورنمنٹ ہاسپٹل میں میڈیکل آفیسر ناگیش لکھماوار نے تمام ہی زخمیوں کا ابتدای علاج کیا جن میں چار کو مزید بہتر علاج کیلے ناندیڑ منتقل کی جانے بات کہی۔ پاگل کتا کاٹنے کا شکار ہوے تمام کے نام اسطرح ہے ۔

عظیفہ الیاس پٹیل، عمر 11 سال ساکن نایکواڑی گلی بلولی، سائیں نات ماروتی پٹائت عمر 3 سال ساکن نایکواڑی گلی بلولی، وشونات دتتا مدنورے عمر 7 سال ساکن چھوٹی گلی بلولی، ما دھوپوچنا راچیٹکر عمر50سال ساکن دھوبی گلی بلولی، نیتک راوصاحب موننےواڑ عمر 5 سال نایکواڑی گلی بلولی ، شیوا گجانن علیگاوے عمر 17 سال ساکن نایکواڑی بلولی، عشمیرا اصرار شیخ عمر 7 سال ساکن ستارگلی بلولی، لوکیش راہول ریڈیوار عمر 6 سال ساکن بھوسیکر گلی بلولی، ریحان حبیب شیخ عمر 6سال ساکن نئی آبادی بلولی ، کے نام شامل ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہنوں سے شہر میں آواراہ کتوں کے گھومنے کے باوجود مجلس بلدیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی احتیاتی تدابیر نہیں کی گئی جسکہ وجہہ سے آج اسطرح کی واردات پیش آی۔آخرکار مقامی نوجوانوں نے پاگل کتے کو مارنے میں کامیابی حاصل کی جسکے بعد عوام نے راحت کی سانس لی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading