کل اورنگ آباد حج ہاؤس کا شاندار افتتاح : ویڈیو دیکھیں

اورنگ آباد: تاریخی شہر اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار ہو چکی ہے، لیکن اب تک اس عمارت کا افتتاح نہیں ہوا تھا، گزشتہ برس بھی اورنگ آباد کے عازمین کو جامع مسجد سے ہی حج کے لیے روانہ ہونا پڑا تھا۔ تاہم بمبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں سماجی کارکن حمود چاوش کی جانب سے ایک پی آئی ایل داخل کی گئی تھی۔

پی آئی ایل کی بنیاد پر بمبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اپنی سنوائی کرتے ہوئے کہا کہ حج ہاؤس میں وقف بورڈ کا ٹریبونل آفس پانچ فروری تک شروع کرنا چاہیے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے حج ہاؤس کا افتتاح دو فروری مقرر کر دی ہے۔

وزیر اوقاف عبدالستار کے ہاتھوں حج ہاؤس کا افتتاح ہوگا، جبکہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزراء راؤ صاحب دانوئے ڈاکٹر بھاگوت کرار ریاستی وزریرو رابطہ وزیر سند بیان بھو مرے اتل ساوے اور امبا داس دانوے سمیت دیگر عوامی نمائندے اور سرکاری افسران موجودرہیں گے۔

اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مارچ میں حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے عازمین حج کو فریضہ حج کی سعادت نصیب نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب حج مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔

اورنگ آباد میں 2013 میں شاہی مسجد کے دامن میں حج ہاؤس کی تعمیر شروع ہوئی تھی، اس حج ہاؤس کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک دہائی کا عرصہ لگا۔ عمارت آج پوری طرح تیار ہے لیکن حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے گزشتہ سال بھی عازمین شہر کی تاریخی جامع مسجد سے ہی سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ اورنگ آباد کے ایم پی سید امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی، ان کا الزام ہے کہ ریاست کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے معاملات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading