پربھنی:یکمفروری ( ورق تازہ نیوز): پربھنی میں واقع عظیم صوفی بزرگ حضرت سید شاہ تراب الحقؒ صاحب کی درگاہ تمام مذاہب کی مساوات اور اتحاد کی علامت ہے اور ضلع کے تمام باشندوں کے لیے عبادت گاہ ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کا آغاز شہر سے حضرت سید شاہ تراب الحق صاحب کے اعزاز میں صندل کا جلوس نکال کر ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے ہوا۔
اس موقع پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راگسودھا آر، وقف بورڈ کے ڈویژنل افسر اور عرس کمیٹی کے منیجر خسرو خان، ضلع وقف افسر سید امین زماں وغیرہ موجود تھے۔ گزشتہ 116 برسوں سے اس عقیدت مندکیساتھ صندل کی روایت آج تک جاری ہے اور ملک اور ریاست بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندعرس میں آتے ہیں۔
اس موقع پر کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے نے سر پر صندل کی تھالی رکھ کر حضرت سید شاہ تراب الحق ؒ صاحب عرس کا آغاز کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عرس کے تہوار میں شرکت کریں اور امن و امان کو برقرار رکھیں۔