نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں و کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوی کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ’وندے بھارت ایکسپریس کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سودیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جموں و کشمیر کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔
نئی دہلی- کٹرا وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی پانچ اکتوبر سے باقاعدہ سروس شروع ہوگی۔ اس ٹرین سے دہلی سے کٹرا کا سفر 12 گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے میں مکمل کیا جا سکے گا۔
امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی۔ دس سال کے اندر ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 50 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا جو ہدف رکھا ہے، اس کو حاصل کرنے میں انڈین ریلوے بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
