کشمیر(پاکستان) پریمیئرلیگ کا کوہلی کو لیگ کھیلنےکی دعوت دینےکا اعلان

کشمیر (پاکستان)پریمیئرلیگ (کے پی ایل) نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔

عارف ملک کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی چاہیں تو بحیثیت کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ کا حصہ بنیں یا بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں۔

صدر کشمیر پریمیئرلیگ کا کہنا ہے کہ ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading