نئی دہلی:16.ڈسمبر۔سپریم کورٹ نے کسانوں کی تحریک کے خاتمے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کے لئے کہا ہے۔ بھارتی کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں اور مرکزی حکومت کے نمائندے کمیٹی میں ہوں۔ مظاہرین کو ہٹانے کی درخواست پر مرکزی حکومت، پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور کل تک جواب طلب کیا۔