کریئر گائڈنس اور اسکالر شپس اویرنیس پروگرام

ناندیڑ:(راست )تعلیم اور کریئر انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، طلباء کیلئے صحیح نہج پر کریئر کی رہ نمائی دورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے، تاکہ طلباء کی تعلیمی لیاقت،معیار اور صحیح فیلڈ کی طرف رہ نمائی اور اس کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے ۔ اور نوجوان اپنی ترقی کے ذریعے والدین، معاشرہ، قوم و ملّت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں، کریئر کے انتخابی مرحلہ میں ایک بہت ہی اہم مرحلہ دسویں اور بارہویں کے بعد فیلڈ کے انتخاب کا مرحلہ ہے،

اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کے طلباء و طالبات کو صحیح وقت پر صحیح رہ نمائی نا ملنے کی وجہ سے وہ اپنا قیمتی وقت اور اپنی صلاحیتیں کسی اور جگہ لگا دیتے ہیں اور ایک عرصہ دراز کے بعد اُنہیں یہ احساس ہوتا ہے کے انہیں کسی اور فیلڈ میں ہونا چاہیے تھا۔اگر طلباء و طالبات کو بر وقت صحیح گائڈنس یا رہ نمائی مل جائے تو تعلیمی ادارے اور فیلڈ کے انتخاب کے سیکڑوں راستے آسان ہوجائیں۔ اور نوجوان اپنے تعلیمی معیار و میدان سے ہم آہنگ ہو جائیں ۔


تو آئیے اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ماہرِ تعلیم سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی منزل کی طرف اپنی پوری تخلیقی صلاحیتوں اور دل کی آمادگی کے ساتھ گامزن ہو۔اسی ضمن میں ہر سال کی طرح امسال بھی آئی وائی ایف برانچ ناندیڑ کی جانب سے اردو گھر ناندیڑ میں ایک عظیم الشان پروگرام کریئر گائیڈنس کے عنوان سے 09 جون 2023 کو بعد نمازِ جمعہ ٹھیک 02 بجے رکھا گیا ہے۔

جس میں طلباء کی رہنمائی کے لیے ملک کے آئی ٹی راج دھانی بنگلور سے مشہور و معروف کریئر کاؤنسلر محترم جناب *امین مدثر صاحب* "سرٹیفائڈ کیریئر ایڈوائزر و فاونڈر اینڈ سی-ای-او (سگما انڈیا)،اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے محترم جناب *بلال حسن صاحب* ماسٹر ان لائبریری، اینڈ آئی ایس سی( انفارمیشن سائنس)تشریف لا رہے ہیں۔ لہذا طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے ماہر تعلیم سے مستفیض ہو۔

یاد رہے کہ سال گزشتہ اردو گھر ناندیڑ میں ہی اسلامک یوتھ فیڈریشن نے کیریئر گائڈنس کے عنوان سے کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں کم و بیش 800 طلباء نے استفادہ حاصل کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading