بنگلور، 10 جنوری (یو این آئی) کرناٹک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں تالاب بندی کے دوران بند پڑے اسکول اور کالج 14 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔نائب وزیر اعلی سی این اشوتھ نارائن نے اتوار کے روز کہا کہ اسکول اور کالج تقریبا 10 ماہ کے وقفے کے بعد کھولے جارہے ہیں۔ مکرسنکرانتی کے تہوار کے بعد دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ کلاس کر سکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر نارائن نے کہا کہ چھٹی سے بارہویں تک کے طلبہ کے لئے یکم جنوری سے اسکول شروع ہوگئے ہیں۔ دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے باقاعدہ کلاس دوبارہ شروع کی گئیں اور باقی طلبہ کو صرف ودھیگاما پروگرام میں ہی حصہ لینے کی اجازت ہے۔ریاستی محکمہ تعلیم نے کرناٹک پی یو سی اور ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار نے بھی امتحانات کی تاریخوں کی تصدیق کردی ہے۔