کرناٹک میں لاک ڈاون کے باوجود میلے کا انعقاد، سینکڑوں افراد شریک

بنگلورو: کورونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور تمام ممالک اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاون سمیت مختلف اقدامات کررہے ہیں۔لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر سماجی دوری اپنانے اور غیرضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جاسکے۔

لیکن اس ساری صورتحال کے باوجود انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کالبرگی ضلعے کے ایک مندر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رتھ کھینچنے کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔انڈیا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کالبرگی ضلعے میں ہی ہوئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر اس گاؤں کو پوری طرح سیل کر دیا ہے اور ابھی تک کم از کم پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین اس تقریب کے حوالے سے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تبصرے کررہے ہیں۔karnat 1

نیو انڈین ایکسپریس کی صحافی انوشا روی سود نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کالبرگی کے ایک گاؤں چتتاپور جو کہ کووڈ 19 کا بہت حد تک ہاٹ سپاٹ ہے وہاں لاک ڈاؤں کی خلاف ورزی کی گئی ہے جہاں سدھالنگیشور رتھ تہوار کے لیے سینکڑوں افراد یکجا ہوئے۔ اس ضلعے میں ملک میں کووڈ 19 سے پہلی موت ہوئی تھی اور اب تک کل تین اموات ہو چکی ہیں جبکہ 18 ایکٹو کیسز ہیں۔’ اگرچہ ضلعی انتظامیہ اور مندر ٹرسٹ کے اراکین نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس تہوار کو نہیں منایا جائے گا تاہم اس کے باوجود اس تہوار کو نہ روک پانے پر چتتاپور تعلقہ کے ڈویژنل مجسٹریٹ اور سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب دی ہندو اخبار کے مطابق وسطی ریاست مدھیہ پردیش کو کووڈ 19 کا نیا ہاٹ سپاٹ کہا جا رہا ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 20 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد انڈیا میں مجموعی طور پر اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 470 ہو گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading