مڈیکیری، 27 جنوری (یواین آئی) کرناٹک کے مڈیکیری میں واقع گنگ ندور موراجی ریسیڈینشیل اسکول کے 25 طلبہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گے اور انہیں بدھ کو کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ہیلتھ عہدیداروں نے بتایا کہ طالب علموں میں کورونا کے علامت پائے جانے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی تو وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ گزشتہ گیارہ جنوری سے یہ سبھی طالب علم کلاسوں میں حاضری دے رہے تھے۔ اسکول کے دیگر طالب علموں سے سبھی احتیاطی اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔حکومت نے اسکول حکام کو سینیٹائزیشن سمیت سبھی ضروری اقدمات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔