کرناٹک: خصوصی پوجا کے بہانے پجاری نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش۔

کرناٹک: خصوصی پوجا کے بہانے پجاری نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش۔

بنگلور: پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ خصوصی پوجا کے لئے آئی تھی پجاری نے ان کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ پجاری کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354اور 345B کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرآف پولیس راہل کمار نے بتایا کہ10ستمبر کو بانسواڑی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے۔

شکایت میں اس نے کہا کہ اس نے اپنے ذاتی مسائل کے حل کے لئے پجاری سے رجو ع ہوئی جس پر پجاری نے کہا کہ ا س کے لئے انہیں دو خصوصی پوجا کروانے کا مشورہ دیا۔ پجاری نے کہاکہ ایک پوجا یہاں اور ایک پوجا کوکے سبرامنیم مندر میں ادا کی جائے گی۔“شکایت کنندہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پوجاکے بہانے پجاری نے انہیں کوکے سبرامنیم مندر لے گیا او روہاں اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔“ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading