بنگلورو ، 19 جون ( یواین آئی ) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کے رہائشی دفتر ’کرشنا‘ میں ایک خاتون ملازم کے شوہرکے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد اسے جمعہ کے روز سینیٹائزیشن کے لئے بند کردیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ خاتون ملازم رہائشی دفتر ’کرشنا‘ میں تعینات ہے ،
جو شوہر کی کورونا پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد دو دن تک دفتر نہیں آئی تھی۔ اس کے پیش نظر احتیاط کے طور پر پوری عمارت کو سینی ٹائز کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی نے اپنی تمام اہم میٹنگیں اسمبلی میں کیں ہیں۔