آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مظاہرے، کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر نو افراد ہلاک

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد ایران نے امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خلاصہ

اسرائیلی فوج نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی حکومت سے متعلق اہداف کو ’تہران کے قلب‘ میں نشانہ بنایا ہے۔

فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ’فوجی انٹیلیجنس کی رہنمائی‘ میں حملوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہے۔

تہران کے مختلف علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تہران سے موصول ہونے والی مختلف اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

شہریوں نے تہران کے مختلف علاقوں سے متعدد رپورٹس بھیجی ہیں کہ انھوں نے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور آزادی سکوائر اور میلاد ٹاور کے قریب ہونے والے ان دھماکوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ہیں جن سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔

کراچی میں مشتعل افراد امریکی قونصلیٹ میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے توڑ پھوڑ کی ہے، اس دوران فائرنگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی قونصلیٹ کراچی میں بندرگاہ کے قریب واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض افراد گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے جس کے بعد استقبالیہ اور سکیورٹی کمرے کے شیشے توڑے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق یہ عوامی احتجاج تھا جس میں عام لوگوں نے مذہبی شخصیت کی ہلاکت پر ردعمل میں امریکی قونصلیٹ پر پہنچ احتجاج کیا ہے جن پر اندر سے بھی فائرنگ کی گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے تصدیق کی ہے کہ چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہیں۔

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ایسٹ زون کا کہنا ہے کہ کچھ مشتعل افراد قونصلیٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے امریکن قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایک اعلامیے میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انھوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ حساس تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنایا جائے۔

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہلاکت کی تصدیق کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں واقع امریکی سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے باہر احتجاج کی خبریں آ رہی ہیں۔

عراق کے شہر بغداد میں مظاہرین گرین زون پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading