کانگریس کےلئے خون پسینہ بہایا ہے‘اسلئے پارٹی کاوفادار رہوںگا:روشن بیگ

بنگلورو:کرناٹک کے سابق وزیرآرروشن بیگ نے کہا کہ وہ کانگریس کے سپاہی ہیں، کانگریس کیلئے انہوں نےاپنا خون پسینہ بہایا ہے۔ لہٰذا وہ کانگریس پارٹی میں ہی رہیں گےاورسچائی کیلئے لڑیں گے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی کےسینئرلیڈر، موجودہ رکن اسمبلی آر روشن بیگ کومعطل کردیا ہے۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے روشن بیگ کومعطل کیا گیا ہے۔پردیش کانگریس کمیٹی کےاس اقدام پرروشن بیگ نے تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ سچ بات چند ریاستی لیڈروں کو ہضم نہیں ہوپائی۔ اس لئے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ روشن بیگ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کےنتائج سے قبل ہی انہوں نے چند ریاستی لیڈروں کی من مانی، بدانتظامی اورغلطیوں کواجاگرکیا تھا۔ ان کی اس تنقید کوتعمیری اورمثبت پہلوسے دیکھنے کے بجائے چند ریاستی لیڈروں نےان کے خلاف جان بوجھ کرکارروائی کی ہے۔ اس سلسلے میں وہ پارٹی کے سینئرلیڈرملیکا ارجن کھڑگےاوردیگرسے گفتگوکریں گے۔ روشن بیگ کہا کہ انہوں نے کانگریس کیلئےاپنا خون پسینہ بہایا ہے، وہ کانگریس پارٹی کےسپاہی ہیں اورکانگریس میں ہی رہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ اس سے قبل رمیش جارکی ہولی سمیت چند دیگرایم ایل اے نے پارٹی کے خلاف بیان بازی کی اورپارٹی کے مفاد کے خلاف کام کیا، لیکن اس پرپردیش کانگریس کمیٹی نےکیوں خاموشی اختیارکی؟ کیوں سچائی کا آئینہ بتانے والوں کے خلاف ہی کارروائی کی گئی؟۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading