کانگریس برداشت کرے گی مزدوروں کی گھر واپسی کا ریل کرایہ: سونیا


نئی دہلی،4 مئی (یواین آئی) کانگریس صدرسونیا گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے گھر واپسی کا انتظام نہ کرنے پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر کے ان فرشتوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لہذا کانگریس اپنے گھروں کو لوٹ رہے مزدوروں کا ریل کرایہ برداشت کرے گی۔
مسز گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں ان مزدوروں کو ان کے گھر تک جانے کا ریل کرایہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل میں پھنسے ہوئے ملک کے لوگوں کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی لاکھوں محنت کش اورکارکن پورے ملک کی مختلف ریاستوں میں بے بسی سے گھر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس نہ ذریعہ ہے اور نہ پیسہ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading