کانگرس کا ہاتھ چھوڑ کر شیو سینا کا دامن تھامنے جارہیں ارملا ماتونڈ کر، کل ہوں گی پارٹی میں شامل

مشہور اداکارہ ارملا ماٹونڈکر ایک بار پھر اپنا سیاسی سفر شروع کرنے جارہی ہیں۔ لیکن اس بار ، ارملا کانگرس کا ہاتھ چھوڑ کر شیوسینا کا دامن تھامنے جارہی ہیں ۔ خبر ہے کہ اداکارہ 30 نومبر پیر کو اس پارٹی میں شامل ہوں گی۔

ارملا کے شیو سینا میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں پہلے سے کی جا رہی تھیں۔ اس ماہ کے شروع میں خبر آئی تھی کہ مہاراشٹرحکومت نے ارملا ماتونڈکر کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے کے لئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو انکا نام بھیجا تھا۔

مہاراشٹر حکومت نے ار ملا ماتونڈ کر سمیت قانون ساز کونسل کا ممبر بنانے کے لئے گورنر کو 12 ناموں کی ایک فہرست بھیجی تھی ۔ معلومات کے مطابق ، اس فہرست میں ارمیلا کے علاوہ ایکناتھ کھڈسے اور رجنی پاٹل سمیت متعدد دیگر افراد کا نام شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، مہاراشٹر حکومت میں اتحاد میں شامل تینوں جماعتوں – شیو سینا ، این سی پی اور کانگرس نے 4-4 افراد کے نام گورنر کو بھیجے ہیں جنھیں قانون ساز کونسل کا ممبر بنایا جانا ہے۔ ان میں سے ، شیو سینا نے اپنے 4 ناموں کی فہرست میں ارملاکا نام شامل کیا ہے۔

بتادیں کہ اس سے پہلے بھی ارملا سیا سی پاری کھیل چکی ہیں۔ وہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگرس میں شامل ہوئی تھیں۔

لیکن انہوں نے پارٹی پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھی کہ انہیں اس کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اب اداکارہ اپنا سیاسی سفر ایک بار پھر شیوسینا کے ساتھ شروع کرنے جارہی ہیں۔فلمی کیریئر کی بات کریں تو ، ارملا کو آخری بار 2018 میں فلم بلیک میل میں دیکھا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading