کامیڈین کپل شرما نے شادی کرلی‘کون ہی بیوی جانئے

امرتسر :کامیڈین کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے بدھ کو سکھ رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔ فی الحال کپل نے اپنی شادی کی پہلی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دولہا بن کر اپنے دلہن کے ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں۔کپل شرما نے ہرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ گنی نے شاہی لہنگا پہنا ہوا ہے۔ مہنگے زیورات سے سنوری گنی انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ان دونوں کے گھر پر شادی کی رسمیں کچھ دنوں پہلے ہی شروع ہوگئی تھیں۔ چوڑا چڑھانے کی رسم اور جاگو کی تصویریں سوشل میڈیا پر پہلے ہی آچکی ہیں۔مہندی کی تصویریں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔ کپل شرما نے شادی سے پہلے دوستوں کیلئے ایک پارٹی رکھی تھی۔ اس پری ویڈنگ پارٹی میں کپل شرما کے دوست کرشنا ابھیشیک ، سدیش لاہری ، سمونا چکرورتی اور راجیو ٹھاکر شامل ہوئے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading