نئی دہلی: کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ہندوستانی معیشت کے چیلنج کے دور سے گزرنے کی بات کا اعتراف کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز طنز کیا کہ کاش یہی بات ملک میں ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی سمجھا پاتا ۔
It's nice to see the govt. is lifting their heads out of the sand long enough to notice what is happening in the country. Now if only someone could explain the same to our PM, maybe he'll stop embarrassing the nation by claiming "Sab Changi Si". https://t.co/0qdDxl3AvQ
— Congress (@INCIndia) November 11, 2019
کانگریس نے کہا کہ وزیر خزانہ کا یہ بیان دیکھ کر اسے اچھا لگا کہ معیشت کے تعلق سے ملک کے جو حالات ہیں حکومت کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول ہوئی ہے ۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر آگے کہا’’اب کوئی یہی بات وزیر اعظم کو سمجھا پائے تو شاید وہ آنے والے دنوں میں یہ کہتے ہوئے ملک کے شہریوں کو مایوس نہیں کریں گے کہ ’ سب چنگی سی ‘ کا دعوی کر کے ملک کے باشندوں کو مایوس کرنا بند کر دیں‘‘ ۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سیتا رمن کہہ رہی ہیں کہ ہندوستانی معیشت چیلنج کے دور سے گزر رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح چھ سال کے نچلے سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ نریندرمودی نے گزشتہ ستمبر میں امریکہ کے ہیوسٹن میں ’ ہاؤ ڈی مودی‘ پروگرام کے دوران ہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ان سے پوچھے گا کہ ’ ہاؤ ڈی مودی ‘ تو میرا جواب ہے کہ ہندوستان میں سب کچھ اچھا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی کچھ دن قبل نریندر مودی کے ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک جاکر یہ دعوی کرنا ٹھیک نہیں ہے کہ ’سب چنگا سی ‘ یعنی سب کچھ ٹھیک ہے، کہنے سے سب ٹھیک تو نہیں ہو جائے گا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
