کابل(نیوزایجنسیاں) افغان دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے جبکہ 27زخمی ہوگئے
Another Attack On Hazara Shia Community!Explosion At The Kabul Education Centre in Dasht E Brachi That Killed Atleast 30 Students 💔🥺
Shame On Afghanistan Government!#KABULBLAST pic.twitter.com/8jGyhFRCti— Moعis Riضvi ރ (@Monis_rizvi_11O) October 1, 2022
۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے اور وہاں 600 سے زائد طلبا موجود تھے۔کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر اب تک 23 طلبا جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں اکثریت طالبات کی ہے جب کہ 27 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر درس گاہ پر خود کش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔