ڈاکٹر عبدالکلام اِسکول اردھاپور میں مہاتما گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر پر وگرام کا انعقاد
اردھاپور ( شیخ زبیر ) ڈاکٹر عبدالکلام اسکول اردھاپور میں مہاتماگاندھی کی یو م پیدائش کے موقع پرپرو گرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شاہین صفت طلبہ وہ طالبات نے بڑ چڑ کر حصہ لیا اور تقاریر پیش کی۔جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں
کامظاہرہ کیا۔اس پروگرام میں طلبہ نے تقریر وں کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی پیدائش سے لیکر ہندوستان کی آزادی میں اُن کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اور اختتام میں ا ِسکول کے صدر جناب ایڈوکیٹ سید عمران علی نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مہاتما گاندھی کی زندگی اور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت کہاکہ
مہاتماگاندھی ہندوستان کے سطح پر تمام ہندوستان کی عوام کو ساتھ لیکر اہنسا کے راستے پر چلتے ہوئے انگریزوں کی غلامی سے ہندوستان کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس پروگرام کو کامیاب
کرنے کے لئیے اسکول کے صدر مدرس سید عرفان علی اور تمام اساتذہ سید ادیب علی، فلک ناز،شہباناز،امرین فاطمہ،تنزیلہ فاطمہ،حُمیرا انجم،صدف بُشرا،نہاں اِرم،طیبہ شبنم،شہانہ نوشین،عفت انجم،نوشاد بیگم،طوبیٰ ارم،صبا خانم کے تعاون سے پروگرام کامیاب رہا