چین کی سرمایہ کاری والی کمپنی ”Zomato“ کے خلاف ملازمین کا احتجاج۔ٹی شرٹ جلاکر نوکری چھوڑی

zomatoکلکتہ 28جون (یواین آئی)فوڈ سپلائی کرنے والی ”زوموٹو“کے ملازمین کے ایک گروپ نے ہند۔چین سرحد پر چینی افواج کے حملے میں 20جوانوں کی موت پر احتجاج کرتے ہوئے آفیشیل ٹی شرٹ کو جلادیا ہے اور کمپنی کی نوکری چھوڑ دی ہے۔جنوبی کلکتہ کے بے ہالا میں احتجاج کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے زوموٹوکی نوکری چھوڑی دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ”زوموٹو“ میں چینی سرمایہ کاروں کا روپیہ لگا ہوا ہے اس لئے اس کمپنی کے ذریعہ کھانا نہ منگوائیں۔

2018میں چینی کمپنی ”علی بابا“ نے زوموٹو میں 210ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔اس وقت علی بابا کے پاس 14.7فیصد اسٹاک ہے۔اس وقت فوڈ ڈلیوری انڈسٹری 150ملین سالانہ کا بزنس کرتی ہے۔ایک احتجاج کرنے والے نے بتایا کہ چائنی کمپنیاں ہندوستان سے روپے کماتی ہیں اور دوسری طرف ہمارے افواج پر حملہ کرتی ہیں۔

چائنی افواج ہندوستانی سرزمین پرقبضہ کرنا چاہتی ہے اور ہم اس کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ایک دوسرے مظاہرین نے کہا کہ ہم بھوکا رہنا پسند کریں گے مگر جس کمپنی میں چینی کمپنی سرمایہ کررکھی ہے اس میں کام نہیں کریں گے۔مئی میں زوموٹو نے اپنے 250ملازمین کو نوکری سے ہٹادیا تھا۔کمپنی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں ریسٹورنٹ بند ہیں۔اس نئی پیش رفت پر زوموٹو کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading