چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاکر ساتھی اداکار کو پھنسانے کی کوشش کررہی تھی اداکارہ

ممبئی:مراٹھی اداکارہ سارا شرون کو ساتھی اداکار کے ذریعہ درج کرائے گئے 15 لاکھ روپے کے وصولی معاملہ میں پونے پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے ۔ سارا شرون کو سارا سونونے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس معاملہ میں ابھی تک چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ شرون نے اداکار سبھاش یادو کے ساتھ کام کیا تھا اور فلم ریلیز ہونے کے بعد ان کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا ایک معاملہ درج کرایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم رام جگدالے نے سودہ میں بچولیہ کا کام کیا ۔ یادو نے اپنی حرکتوں کیلئے معافی مانگنے والا ایک ویڈیو تیار کیا ۔

ملزم نے ویڈیو عام نہیں کرنے کے بدلے میں یادو سے 15 لاکھ روپے مانگے تھے ۔
حالانکہ ایک دیگر خاتون اداکارہ نے ویڈیو کو لیک کردیا ، جس کے بعد یادو نے پولیس سے رابطہ کیا اور وصولی کا ایک معاملہ درج کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ سارا شرون عرف سارا سونونے کی پونے عدالت سے پیشگی ضمانت خارج ہونے کے بعد ہفتہ کو ممبئی میں لوور پریل سے انہیں گرفتار کیا گیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading