ناندیڑ:یکم ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ندی میں بہنے والی دولڑکیوں کی زندگی بچانے والے نوجوان کو صدرجمہوریہ کے ہاتھوں بہادری کاایوارڈسے نوازاگیاتھا۔ناندیڑضلع پریشد نے بھی نداف اعجاز نامی نوجوان کی بہادری پر اسے اعزاز سے نوازاتھااور اس وقت گھر کُل دینے کاعلان کردیاتھا لیکن دیڑھ سال کاوقفہ گزرنے کے باوجود آج بھی نداف گھر کل سے محروم ہے جس سے اندازہ ہوتا ہیکہ ضلع پریشدکایہ اعلان اس نوجوان کے ساتھ وعدہ خلافی ثابت ہوا ہے ۔
نداف نے جوکارنامہ انجام دیاتھا اسکی کوئی قیمت نہیں لگائی جاسکتی ہے مگراس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ندی کے پانی میں بہنے والی دو لڑکیوں کی زندگی کو بچایا تھا ۔ نداف غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اوراسکے پاس رہنے لائق کوئی پختہ مکان بھی نہیں ہے ۔
دیڑھ سال قبل ناندیڑضلع پریشد نے بڑے دعوے کے ساتھ اعلان کیاتھا کہ نداف کو ضلع پریشد کی جانب سے گھر کُل دیاجائے گا لیکن یہ محسو س ہوتا ہے کہ ضلع پریشد وعدہ کرکے بھول گئی ۔ دیڑھ سال کے وقفہ میں ہونا تویہ چاہئے تھا کہ ضلع پریشد گھر کُل تعمیر کرکے نداف کے حوالے کردیتا ۔ دریںاثناءایسی خبر ہے کہ ضلع پریشد کو گھر کُل منظور کرنے کاکوئی اختیار نہیں ہے اسلئے ضلع پریشد نداف کو گھر کول دیے گا اسکی کوئی ضمانت نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے نداف کو گھر کُل سے محروم رہنا پڑسکتا ہے ۔