چھوٹے بھائی کی موت کے صدمہ سے بڑے بھائی کی بھی موت

پورنا(پربھنی):13اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)پورنا تعلقہ کے موضع تاڑکڑس کے مانے خاندان میںدو دنوں میں بڑے حادثات رونما ہوئے جس میں ایک بعد دو بھائیوں کی موت واقع ہوئی ۔

ان واقعات سے دیہات میں غم کاماحول ہے۔چھوٹے بھائی رام آباجی مانے عمر35سال کی 10اکتوبر کو پالم سے شادی طئے کرکے واپس آرہے تھے کہ بنوس گاوں کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں اسکی موت ہوگئی ۔

مانے خاندان سے غمناک واقعہ سے ابھرنے کی کوشش کررہاتھا کہ انھیںدوسرا شدید جھٹکا لگا اوررام مانے کابڑابھائی مادھومانے عمر40 سال کی بھائی کے موت کے صدمہ میں موت ہوگئی ۔

12اکتوبر کوصبح کے وقت اچانک حرکت قلب پرشدید حملہ ہوااور موت ہوگئی ۔ ایک ہی خاندان کے دو اہم افراد کی دو دن کے اندر موت سے سارا خاندان اور گاوں میں غم کاماحول ہے۔انکے پسماندگان میں والدہ ‘ بیوی ‘ ایک لڑکا ‘ایک لڑکی ‘دوبھائی اورایک شادی شدہ بہن ہے ۔