ناندیڑ:13اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں جائیداد ٹیکس کی وصولی کی مہم جاری ہے ۔ آج جمعرات کو افسران و ملازمین کے علاقائی دفتر 4 میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمنگل کاریالیہ او راسکول کے دفتر مہربند کردیا ۔
علاقائی دفتر 4 وزیر آباد میں راجہ پیلس فنکشن ہال ‘ میفکو سے جملہ 11 لاکھ 74 ہزار 29 روپے ٹیکس وصول ہونا تھا ۔ گھر نمبر7-3-524 ‘526 پر ایک لاکھ54 ہزار روپے ٹیکس باقی تھا ۔
سائی نگر میں عبدالحمید پرائمری اسکول کے دفتر کو سیل کردیاگیاہے ۔یہ کاروائی علاقائی ڈپٹی کمشنر کرن سنگھ ودیگر نے کی ۔ شہرمیں بڑی سمنٹ کانکریٹ کی بلڈنگوں ‘ منگل کاریالیہ ‘ فنکشن ہال اوراسکول قائم ہیں جن میں سے متعدد جائیدادوں پر ٹیکس باقی ہے۔
کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے نے تمام علاقائی دفاتر کے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ جائیداد ٹیکس کی بقایہ رقم کووصول کرنے میں کوئی لاپرواہی یا کوتاہی نہ برتیں ٹیکس وصولی کی مہم مسلسل جاری رہے گی