ناندیڑ:26؍ جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) 26؍ جنوری 2024ء کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ میں سرکاری پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام کے بعد قیمتی مالیت کو سپرد کرنے کا پروگرام ناندیڑ ضلع پولیس فورس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ناندیڑ زون ڈاکٹر ششی کانت مہاورکر، ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت،سابق ایم ایل سی امرراجورکر، پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پریشد مینل کرنوال، کمشنر ڈٓکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، ایڈیشنل ضلع کلکٹر پی ایس بورگاؤنکر، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ریسیڈنشیل ڈپٹی کلکٹر مہیش وڑدکر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشونی جگتاپ، اسنیہل کوکاٹے کے ہاتھوں فریادی کے قیمتی مال کو واپس کیا گیا۔
ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشنوں کے تحت مختلف جرائم میں ملزمین کے قبضہ سے لی گئی قیمتی مالیت جس میں سونے چاندی کے زیورات و نقد رقم، اس طرح جملہ 98 لاکھ 58 ہزار 112ر وپئے و دیگر مالیت جس میں گاڑی، موٹر سائیکل، بڑی گاڑیاں و دیگر سامان، اس طرح جملہ 2 کروڑ 25 لاکھ 19 ہزار 700 روپئے و سائبر سیل سے 128 موبائل مالیت 21 لاکھ 31 ہزار 095 روپئے ، اس طرح جملہ 3 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 812 روپئے کی مالیت قانونی عمل کو مکمل کرنے کے بعد فریادیوں کو واپس کی گئی۔
مذکورہ مالیت کو واپس کرنے کے لیے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ناندیڑ زون ششی کانت مہاورکر، ضلع سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر ڈاکٹر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں،سائبر پولس اسٹیشن کے شری دلوی،پولس عملدار سریش واگھمارے ،۔راجندر سٹیکر ،دیپک اوڑھنے ۔ ریشماں پٹھان ،داوند۔کاشی ناتھ کار کھیڑے ،محمد آصف،ویلاس کدم ،راجیو بودھ گرے ۔اکبر پٹھان ۔ وینکٹیش سانگڑے وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔