چندریان 2کے لینڈر وکرم کے ملبہ کا پتہ چل گیا

واشنگٹن ۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)نے چندریان 2کے لینڈر وکرم کے ملبہ کا چاند کی سطح پر پتہ چلایا۔ ناسا کے ٹوئیٹ کردہ تصاویرمیں لینڈر وکرم اور اس کے ملبہ کو دکھایاگیا ہے ۔ناسا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندریان 2کے وکرم لینڈر کا ناسا کے چاند مشن نے پتہ چلایا۔لینڈر وکرم کا 7ستمبر کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی کوشش کے دوران اسرو سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔لینڈر وکرم چاند کی سطح سے تقریبا 2.1کیلومیٹر کی دوری تک پہنچ پایا تھا۔اس کے بعد گراونڈ اسٹیشن سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور اس مشن کو شدید دھکہ لگا تھا۔ناسا نے کہاکہ لاپتہ ہونے کے باوجودچاند کی سطح کے قریب ہونا ایک اہم کارنامہ ہے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading