’پی ایم او‘ کانگریس کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف: راہل گاندھی

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر کانگریس کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہے پی ایم او، جب آپ ایک منتخب کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہو، عالمی تیل کی قیمتوں میں 35 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے اور آپ اسے نوٹس کرنے میں چُوک گئے ہوں گے۔ کیا آپ ہندوستانیوں کو خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ دیں گے، اور پٹرول کی قیمت 60 روپے سے نیچے لائیں گے۔‘‘


دراصل بین الاقوامی تیل بازار میں شراکت داری کو لے کر اہم پروڈکشنز میں قیمت کے تعلق سے ایک مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے پیر کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 31.27 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے اور یہ فروری 2016 کے بعد کی سب سے ذیلی سطح ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تخفیف کے بعد ہندوستان میں بھی اس کا اثر نظر آ رہا ہے۔

آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 69 پیسے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی ہے جب کہ دہلی میں ڈیزل کی قیمت دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔ اب قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت 70.29 روپے اور ڈیزل کی قیمت 63.01 روپے ہو گئی ہے۔ یہ کمی بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں ہوئی کمی کے موازنہ میں بہت کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی حکومت ہندوستانی معیشت کو بہتر کرنے کی جگہ کانگریس کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی طرف زیادہ دھیان دے رہی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading