لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے ضلع اناؤ میں 9 سالہ معصومہ کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ اور بعد میں دوران علاج اس کی موت پر بدھ کو یوگی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آخر یہ سب کب تک جاری رہے گا؟۔
यूपी की भाजपा सरकार में बच्चों के साथ अपराध की सबसे ज्यादा घटनाएं घटी हैं।
क्या सरकार पर इन घटनाओं का कोई असर नहीं पड़ता? नौ साल की बच्ची के साथ दुष्कर्म हुआ और इलाज के दौरान वो नहीं रही।
आखिर कब तक ऐसे चलेगा।https://t.co/vgtxmixmSn
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 11, 2020
پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوپی کی بی جے پی حکومت میں بچوں کے خلاف کرائم کے سب سے زیادہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ کیا حکومت پر ان واقعات کا کو ئی اثر نہیں پڑتا؟ نو سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور علاج کے دوران وہ نہیں رہی۔ آخر کب تک ایسے چلے گا۔
پولیس کے مطابق اناؤ میں پیر کے روز معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی اور جب اس نے مخالفت کی تو ملزمین نے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ متأثرہ کوعلاج کے لئے کانپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس نے منگل کو دم توڑ دیا۔ متأثرہ پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرانت ویر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی خاطیوں کو گرفتار کرلیا جائےگا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو