پہلا روزہ منگل کو ،ممبئی میں رمضان کی آمد پر بازروں میں بھیڑ میں اضافہ

ممبئی،5مئی(ایجنسیز) جامع مسجد مرکزی ہلال کمیٹی اورسنی جمعیتہ علماءبری مسجد نے اعلان کیا ہے کہ آج 29شعبان المعظم1440 ھ مطابق5 مئی2019 کو رمضان المبارک کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک منگل7مئی2019کو ہوگی۔جامع مسجد کے مفتی اشفاق قاضی اور ہانڈی والی مسجد کے امام وخطیب مولانا اعجاز کشمیری نے بڑی مسجد سے چاند نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ملک کے دوسرے شہروں حیدرآباد، بنگلور، کولکتہ ، احمدآباد ،پونے ،مالیگاﺅں،ناگپور،پٹنہ اور دہلی سے بھی چاند نہیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے دیگر شہروںمیں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے ،بچوں کی چھٹی کے بعد ماہ شعبان کے آخری ہفتہ میں ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں ماہ صیام کی خریداری کے لیے بازاروں میں خواتین کا جم غفیر ہے ۔اس بار لیبر کمشنر نے این سی پی لیڈر نواب ملک کی درخواست پر رات بھر بازار کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے ،جبکہ صاف صفائی کا پورا انتظام رکھاجائے ،مسلم اکثریتی علاقوںمیں پانی فراہمی کو بلاناعہ ممکن بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے۔
خصوصی طورپرجنوبی ممبئی میں بھنڈی بازار،نل بازار،محمد علی روڈ،کرافورڈمارکیٹ ،مینارہ مسجد ،پائیدھونی ،زکریا مسجد،مدنپورہ،اگری پاڑہ،ماہم ،باندرہ ،کرلا ،گوونڈی کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوںممبرا،میراروڈ ،کلیان اور تھانے میں مسلم علاقوںکے بازاربھرے ہوئے ہیں ،بتایا جاتا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ان خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ماہ رمضان سے قبل ہی سوکھے میوے ،سوئیاں ،شکر اور دیگر استعمال میں آنے والی اشیاءاور رمضان میں دینے لینے کے لیے کپڑے بھی خریدلیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading